سربراہ پاک
سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے مہنگائی کے ساتھ مشکلات مزید بڑھیں
گی۔ سندھ حکومت کراچی کو تھر بنانا چاہتی ہے۔ وزیر اعلی کی تعیناتی کی مدت ختم ہونے پر ،،، وہاں بھی ایڈمنسٹریٹر لگنا چاہیے۔
پاک سرزمین
پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی
سماعت کے لئے کراچی کی احتساب عدالت
پہنچے۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کے ساتھ مشکلات مزید بڑھیں گی۔ ملک میں سب کچھ آٹو پر چل رہا ہے۔ جادو ٹونے میں
کوئی تو
صداقت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران کراچی کو تھر بنانا چاہتے ہیں۔ تیرا
برسوں میں تیرہ سو ارب کا نقصان کیا گیا۔پی
ایس پی شہر کو پیپلز پارٹی سے نجات دلائے گی۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر
کراچی کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔وزیر اعلی
کی تعیناتی کی مدت ختم ہونے پر ،،، وہاں
بھی ایڈمنسٹریٹر لگنا چاہیے۔