پاکستان میں اس وقت سو سے زائد ٹی وی چینلز آچکے ہیں جن کی اہم وجہ شہرت اور کامیابی کارازاینکر پرسنز کو جانا جاتاہے،اینکر پرسن جتنی خوبصورت خوش لباس ہونگی چینل کی اسکرین اتنی ہی کلرفل رہے گی
شاید یہی وجہ ہے کہ ہر ٹی وی چینل کی یہ کوشش ہوتی ہے وہ سب سے اچھا بولنے والی دیکھنے والی اور جاذب نظر اینکر پرسن اپنے ٹی وی چینل پر متعارف کرائے آئے روز ٹی وی چینلز پر یہی مقابلہ جاری رہتاہے
ایسی ہی ایک خوب رو، حسین ، جاذب نظر، بولیں تو تتلیوں کے دیس پہنچا دیں ، سنجیدہ سلجھی ہوئی اینکر پرسن افشین قریشی ہیں جو ان دنوں بول ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں
اور بہت کم عرصے میں وہ منزل پالی لی ہے جس کی لوگوں صدیوں تک خواہش رکھتے ہیں۔
اپنے منفرد لباس ، انداز اور ٹی وی اسکرین کی زینت بنے رہنے سے ان کے مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے
افشین اپنے لباس کی وجہ سے بہت ذیادہ پسند کی جاتی ہیں خاص طور پر خواتین انکے لباس کے اسٹائل کو کاپی کرتی ہیں۔
انکی خوبصورت تصاویر اور اسٹائل انکی پذیرائی کا راز بیان کرتی ہیں۔