وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے اظہاریکجہتی کےلیےملک کےدیگرحصوں کی طرح کراچی اورسندھ کےدیگرشہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں پریس کلب کےباہررہنماوں نےخطاب میں کہاکہ مودی کو للکارنے پر بلاول بھٹو کی قوم حمایت کرتی ہے۔
شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی جانب کی رہنمااورکارکنان پریس کلب کےباہرجمع ہوئے۔
کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نےکہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا میں جس انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
انہوں نےکہا کہ جاوکشمیریوں سے پوچھو کشمیریوں کاقاتل کون ہے؟وہاں تمہیں جواب ملے گاکہ مودی ہےمیرے چئیرمین نےکہاکہ بھارت میں جاو اور مسلمانوں سے پوچھو کہ تمہارا قاتل کون ہے تو تمہیں جواب ملےگا کہ مودی ہماراقاتل ہے۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا جب سے بلاول بھٹو نے کشمیرکا مدعا اٹھایا ہے بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے بھارت کو پتہ ہے کہ بھٹو کبھی ناکام نہیں ہوتا۔
انہوں نےکہاکہ بلاول بھٹوزرداری صاحب نےجوبیان دیا ا س پر ایک واویلہ مچ گیا ہے۔کیونکہ سچ کسی کوہضم نہیں ہوتا یہ سچ تھا جوبلاول بھٹونےوہاں بیان کیا ۔پوری قوم بلاول بھٹوکےموقف کےساتھ کھڑی ہے۔
سندھ کےمختلف اضلاع میں بھی بلاول بھٹوزرداری سے اظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں۔
جیکب آباد،نوابشاہ،ٹنڈومحمدخان،شکارپور،نوشہروفیروز،مٹیاری،ٹنڈوجام میں جیالےپارٹی سربراہ سےیکجہتی کےلیےجمع ہوئے۔
سانگھڑ،میرپورخاص ،حیدرآباد،عمرکوٹ،خیرپور،ٹھٹھہ ،شہدادکوٹ اور کشمورمیں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔