کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ دھماکا سیکیورٹی کےچھ جوان زخمی


کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ دھماکا سیکیورٹی کےچھ جوان زخمی

کوئٹہ،عرفان علی

کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ ، سیکیورٹی اہلکا روں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر عسکری پمپ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے  جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔


زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکا ر مبین ، شرجیل ، زین الدین ، نیاز اور اصغر و دیگرشامل ہیں ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا بلکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا ہے ، دھماکے کی نوعیت سےمتعلق تحقیقات جاری ہے ۔


اس موقع پر  صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان  ضیا لانگو نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ ایک موٹرسائیکل میں بم نصب کیا گیا تھاجوکہ 3 سے 4 کلو وزنی تھا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وہان سے  گزر رہا تھا،اچانک  زور داردھماکا ہوا دھماکے   میں  ہمارے 5 جوان زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے انکا کہنا تھاکہ جب تک افغانستان کی حالت ٹھیک نہیں ہوتی ہم پر اثرات پڑتے رہے  گے۔