بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی محلوں میں قائم تجاوزات کی باری بھی آگئی۔سپریم
کورٹ نے کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرزکو
ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
سپریم کورٹ کی جانب سے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرزکو رپورٹس کےہمراہ
طلب کرلیا گیا ہے۔ سپریم کی جانب سے کہا گیا
ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سیز گلی، محلوں، فٹ پاتھ، سٹرکوں سے تجاوزات کا خاتمہ
کریں۔گلی، محلوں، سٹرکوں، فٹ پاتھ پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں ۔بتایا جائے،
ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی۔