پاک سرزمین پارٹی بھی
ہوشرُبا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے کی۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نااہل وفاقی حکومت کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ گو عمران گو
کے ساتھ اب گو زرداری گو بھی کہنا پڑے گا۔ دو نومبر سے کراچی تا کشمور
احتجاج کے لئے نکلیں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے عوامی مسائل پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
آئیں اس دونوں وفاقی اور صوبائی حکومت سے جان چھڑانے کے
لئے آئیں ہم سڑکوں پر نکلیں، اور پاک
سرزمین پارٹی کےجھنڈے کے نیچے ہم اپنی بات
اس پاکستان کو چلانے والوں تک پہچائیں، دنیا کو اپنی بات پہنچائیں، اور بتائیں کہ
ہم زندہ لوگ ہیں، ہم یتیم شہر نہیں ہیں،یہ پورے پاکستان کو پالنے والا شہر ہے
ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی
کو پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ اب گو عمران
گو کے ساتھ گو زرداری گو بھی ہو گا۔۔
اگر گو نیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو نہیں ہوا تو پھر سندھ والوں کی تقدیر ، سندھ والوں کے مسائل
حل نہیں ہوں گے، ہم اسی طرح تباہی اور
بربادی میں رہیں گے،ہاں عمران خان کی حکومت نااہل ہے، ہاں عمران خان کی حکومت کرپٹ
ہے، ہاں عمران خا ن کی حکومت کوئی تبدیلی نہیں لاسکی سوائے تبدیلی کےعلاوہ،لیکن یہ
صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی حکومت بھی کرپشن کرنے والوں کی سربراہ ہے
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نسلہ
ٹاور کو نہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بم سے اڑانا چاہیے،، تو شہر میں غیرقانونی تعمیرات بند ہوجائیں گی۔