کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے میں دلچپسی رکھنے
والے پانچ میں سے چار کمپنیوں نے طریقہ
کار سے متعلق پریزینٹیشن دی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی صدارت میں
نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ ڈ ی سی ایسٹ کے مطابق دو کمپنیوں
نے کنٹرول دھماکے اور دو نے مشینری کے ذریعے
ٹاور کو گرانے کے حوالے سے پریزینٹیشن دی ۔ ہم دونوں طریقوں پر غور کررہے ہیں۔کل
تک کمپنیوں کی جانب سے اخراجات کی تفصیل بھی مل جائے گی۔ جمعہ سے پہلے کمیٹی اپنی
رپورٹ مکمل کرکے کمشنر کراچی کو جمع کرا دے گی۔