کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھلے رہے


کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری  مراکز رات دس بجے تک  کھلے رہے

محکمہ داخلہ سندھ کی جاری  ایس اوپیز کےمطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں  کاروباری  مراکز رات دس بجے تک  کھلے رہے۔جبکہ  ہفتے میں ایک روزاتوارکو کاروبار بند رہے گا۔شہریوں کاکہنا ہے کہ کاروباری اوقات میں اضافےسے خریداروں کو سہولت ہوگی ۔

محکمہ داخلہ سندھ  کےمطابق شہر میں کاروباری  مراکز 8کے بجائے دس بجے تک کھلے رہے۔ شہر کی مرکزی مارکیٹوں میں شہری خریداری کرتے نظر آئے۔ کاروبار ی اوقات میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو شہریوں نے بھی خوب سراہا ۔

شہریوں کاکہنا تھا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافے سے نوکری پیشہ افرادکو سہولت ہوگی۔ جو شہری آٹھ  بجے تک مارکیٹیں بند ہونے کے باعث اپنی شاپنگ مکمل نہیں کر پاتےتھے وہ اب باآسانی شاپنگ کرسکیں گے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دن میں موسم گرم ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اوقات کار میں اضافے سے کام میں آسانی ہوگی۔

حکومت کی جاری نئی ایس او پیز میں شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کرانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔