کراچی میں تین ہٹی کے نزدیک شارع پاکستان پرلیاری ندی سےمتصل جھگیوں میں آگ لگنے سےپینتس سےزائدجھگیاں جل کرخاکستر

عدنان اطہر عدنان اطہر

ہوگئیں۔۔۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔فائربریگیڈکی چھ گاڑیوں نےآگ پرقابوپایا۔

کراچی میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگی اوردیکھتےہی دیکھتےپینتس سےزائدجھگیوں کوراکھ میں تبدیل کردیا۔

لیاری ایکسپریس وے کےساتھ تین ہٹی کےنزدیک آگ صبح  سواآٹھ بجےلگی۔۔۔

لیلیٰ،خانہ بدوش کہتی ہےکہ آگ بہت زیادہ تھی،کچھ نہیں بچا،بس جسم پرکپڑے باقی ہیں۔۔۔

بندیا،خانہ بدوش کا کہناہے کہ ۔۔۔ہماراسب کچھ جل گیا،بچوں کوبچایا،باقی کچھ نہیں بچا۔۔۔

ابتدائی طورپرفائربریگیڈکی تین گاڑیوں نےقابوپانےکی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔۔۔

پھیلتی آگ پرقابوپانےکےلیےفائربریگیڈکی تین مزیدگاڑیاں طلب کی گئیں۔۔۔

فائرفائٹرزکےمطابق آگ جھگیوں میں استعمال ہونےوالی لکڑیوں کےباعث پھیلی۔۔۔

آگ لگنےکی وجوہات کاتعین نہ ہوسکا۔۔۔

چیف فائرآفیسر کا کہناہےکہ ناظم آباد سے فائرٹینڈرفوری پہنچی،آگ زیادہ تھی،شہرسےمزیدگاڑیاں طلب کی گئیں۔۔۔آگ مکمل  کنٹرول میں ہے۔۔۔

آگ لگنے کےباعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

جنوری دوہزاربیس میں اس ہی مقام پرانسانی غلطی کی بنیادپرآتشزدگی کےباعث سوسےزائدجھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں تھیں۔۔۔