اسٹاک مارکیٹ میں
مندی۔ ہنڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار کی حد
سے نیچے آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر سینتالیس پیسے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج
میں کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی رہی۔ہینڈریڈ انڈیکس سات سو چھیانوے
پوائنٹس کمی کے بعد پینتالیس ہزار کی حد
گنو ا بیٹھا۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس
چوالیس ہزار نو سو اڑتالیس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سینتالیس
پیسے کمی کے بعد ایک سو چوہتر روپے تیس پیسے
کا ہوگیا۔