پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے
مطابق رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان نے انیس سو اکیانوے میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان
نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔وہ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ،
ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ، ڈائریکٹر سرفیس سٹورز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول
اسٹاف رہ چکے ہیں۔ اس وقت رئیرایڈمرل سید
احمد سلمان نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن تعینات ہیں۔ ان کی
اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا ہے۔