وفاقی حکومت
نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پران کے ضمانتی شہبازشریف کیخلاف لاہورہائیکورٹ
کادروازہ کھٹکھٹانے کااعلانِ کردیا،، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منی بجٹ
کا دفاع کرتے ہوئے سندھ حکومت پر تنقید بھی کر ڈالی ۔
ایم این اے
عالمگیر خان کے گھر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف نے 4
ہفتےمیں بھائی کووطن واپس لانےکی ضمانت دی، عدالت کوازخودنوٹس لینا چاہیے تھا، لیکن
عدالت کی جانب سےکوئی کارروائی نہیں کی گئی اب حکومت درخواست دائرکرے گی
وزیراطلاعات
فوادچوددری کویقین ہے کہ حکومت فنانس بل15سے20جنوری تک منظورکرالےگی،،، انہوں نے
واضح کیا ہے کہ کسی اتحادی نےمنی بجٹ پراعتراض نہیں کیا ۔۔ انھوں نےکہا کہ سندھ
حکومت صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈپروگرام کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہے۔
وفاقی وزیر
اطلاعات کا کہا تھا کہ اس وقت پوری دنیا دوبارہ کورونا وائرس کا شکار بن رہی
ہے،،امریکامیں کوروناکی وجہ سے2500فلائٹس کینسل ہوگئیں