کراچی ، سائٹ میٹروول میں فائرنگ سے
ایک شخص جاں بحق ۔ پولیس نے ممکنہ طور پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کا نتیجہ
قرار دے دیا۔
سائٹ میٹروول میں فائرنگ سے
جاں بحق شخص کی شناخت مقبو ل بلوچ
کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول موٹر سائیکل پر تنہا بینک سے واپس آرہا تھا،، جب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔مقتول آئل کمپنی کا ملازم اور لیاری کا رہائشی تھا۔ پولیس
کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور واقعہ،،، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
تفتیش کی جارہی ہے کہ مقتول سے رقم
لوٹی گئی ہے یا نہیں۔