اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے
پیپلز پارٹی ووٹ سے نہیں جیت سکتی۔ اس لئے الیکشن خریدنے کی کوشش ہورہی
ہے۔ایم کیوایم کے محمدحسین کہتے ہیں پیپلز پارٹی
مخلص ہے،،، تو ہمارا بلدیاتی ایکٹ
اسمبلی میں جمع ہے۔
سندھ میں نئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف سراپا احتجاج ،،، اپوزیشن
جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ
نے کہا پیپلز پارٹی ووٹ سے نہیں جیت سکتی۔ اس لئے الیکشن خریدنے کی کوشش
ہورہی ہے۔بل واپس لیں ،تو بات ہوگی۔
جو کالا قانون منظور کرایا اسے واپس لینا پڑے اس میں تمام غیرآئینی،غیر
انسانی اور غیر قانونی شقیں واپس لینا پڑیں گی
ایم کیوایم کے محمدحسین کا کہنا تھا مالی اختیارات نچلی سطح پر جانے
تک،،عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔ پیپلز پارٹی
مخلص ہے، تو ہمارا ایکٹ اسمبلی میں جمع ہے۔
جب تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ نہیں بنتا جس کے ذریعے ڈیمولیشن ہوگی جس کے
تحت ڈیولوشن ہو جب تک مالی ڈیولوش نہیں ہوگی بلدیات میں ڈیولوش نہیں ہوسکتی
جی ڈی اےکے حسنین مرزانے
کہا پیپلز پارٹی اداروں کو کمزور کررہی ہے۔ سب کی مشاورت سے قانون بنایا جائے۔ایکٹ
کی واپسی تک بات نہیں ہوگی۔