کورونا کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی مسیحا کی جان لے لی۔ جناح اسپتال
سے وابستہ ڈاکٹر محمود الحسن ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔۔ کراچی میں رواں
سال ڈینگی سے اموات کی تعداد اکیس ہوگئی۔۔ ماہرین نے شہریوں کو مچھروں سے بچاؤ کے
لیے احتیاط کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں ڈینگی وائرس نے ڈاکٹر کی جان لے لی۔
جناح اسپتال کے میڈیسن وارڈ میں تعینات ڈاکٹر محمود الحسن کو گزشتہ روز نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا
تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی شاک سنڈروم ان کی موت کی وجہ بنی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق چوبیس
گھنٹے میں ڈینگی کے 26 نئے کیسز سامنے
آئے۔ کراچی میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ
افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
۔سندھ بھر میں کیسز کی تعداد 6 ہزار 146
تک پہنچ چکی ہے۔۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے 26
افراد کی موت واقع ہوئی۔ ماہرین
صحت نے شہریوں کو گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے،، جبکہ انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ صرف بیانات تک
محدود ہیں۔