محکمہ صحت سندھ نے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایل کے لیے اہل قرار دے دیا

عرفان علی عرفان علی

محکمہ صحت سندھ نے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایل کے لیے اہل قرار دے دیا

محکمہ صحت سندھ نے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایل کے لیے اہل قرار دے دیا۔۔۔ محکمہ صحت سندھ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو سرکاری و نجی میڈیکل جامعات میں داخلوں کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی۔۔۔

سندھ حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ کے لیے ایم ڈی کیٹ میں داخلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ امسال سندھ میں میڈیکل جامعات اور کالجز کے داخلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے تحت ہونگے۔سندھ میں میڈیکل جامعات اور ڈینٹل کالجز کی مجموعی نشستیں 5 ہزار 490 ہے۔ ایم بی بی ایس کی 2400 جبکہ ڈینٹل کی 500 نشستیں ہیں۔ نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 18سو50جبکہ ڈینٹل کی 740 نشستیں ہیں۔2 دسمبر کو سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق میڈیکل جامعات میں داخلے دیے جائیں گے