امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن
کا کہنا ہے کہ جب بجٹ کا مثبت اثر عوام کے گھروں میں نہ ہوں تو یہ بجٹ عوامی
نہیں،انہوں نے کہا نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں لیکن انہیں ملازمتیں نہیں مل
رہی ہیں، حکمرانوں کی تو ترقی ہورہی ہے لیکن عوام کی کوئی ترقی نہیں ہورہی
کراچی نیو ایم اے جناح روڈ پرملک میں مہنگائی و بے روزگاری وسودی نظام کے
خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر یوم احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت
اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےخطاب
کرتےہوئے کہا ملک کے سارے بجٹ عوام دشمن بجٹ
ہیں،،
حافظ نعیم الرحمن نے کہا حکمران عوام کو بنیادی ضروریات فراہم نہیں کرتے تو
پھر کس لیے عوام سے ٹیکس وصول کرتے ہیں۔۔
انہوں نے کہا تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کے لیے 1800 ارب روپے
رکھا گیا جس میں سے 5 ارب روپے بھی خرچ نہیں کیے گئے۔