"بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 41 دہشت گرد ہلاک"
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ہرنائی اور پنجگور میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں جن میں 41 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں 30 جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق پنجگور میں دہشت گردوں سے بینک سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی جبکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا۔ یہ کارروائیاں 29 جنوری کو کی گئیں جن کا مقصد صوبے میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔