سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری کا قتل کیس۔دو ملزم دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے
حوالے ۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ بہنوئی کے قتل کے
لئے ،،،،بہن اور صاحبزادی نے اکسایا تھا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت
میں سی ٹی ڈی حکام نے کیس کے دو گرفتار ملزموں کو پیش کیا۔پولیس نے ملزم سے
ابتدائی تفتیش کی رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ
کے مطابق ملزم نے بیان میں بتایا کہ بہنوئی
کے قتل کے لئے ،،،،بہن اور صاحبزادی نے
اکسایا۔واردات کے بعد موٹر سائیکل دوست کے
پاس رکھوائی جبکہ واردات میں استعمال ہونے
والا اسلحہ ذوالفقار کے پاس ہے۔پولیس نے قتل کی
منصوبہ بندی کے الزام میں مقتول کی بیوی اور صاحبزادی
جبکہ شواہد چھپانے کے الزام میں ذوالفقار کو ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا۔
ملزمان کے سی آر او اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی
استدعا کی گئی۔ عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے،، ملزموںکو تیئس دسمبر
کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت پر پیشرفت
رپورٹ بھی طلب کرلی۔