کراچی میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو کچل دیا
پنجاب کالونی انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق
ہوگئے ہیں
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ممکنہ طور پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیلکل اور راہ گیر خاتون سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک سوار ، اسٹاپ پر کھڑی خاتون اور گاڑی چلانے والی خاتون حادثے میں جاں بحق ہوئیں ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں دوخواتین ایک مرد شامل ہے جبکہ حادثے میں ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے