کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ
ہوگیاہےمحکمہ موسمیات کے مطابق
آج بارش کا کوئی امکان نہیں کل سے مطلع صاف
رہے۔
شہر میں ہلکے بادلوں اور دھند کا راج ،سردی کی
شدت میں اضافہ ہو گیا،،،
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم
درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ
حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،،
ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے ،،، ،آئندہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی آبرآلود رہے گا
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب
کا ابھی تک انتظام نہیں کیاگیا
جس میں لیاقت آباد نمبر دس، لیاری ، صفورا
چورنگی میں ابھی تک پانی موجود ہے
آمدورفت کرنے والے افراد کو شدیدمشکلات
کاسامناہے،
گلشن اقبال،آئی آئی چند ریگر روڈ،،گلستان
جوہر ،یونیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی موجود نہیں
دوسری جانب
محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد
وشمار جاری کردئیے،،،
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس
مسرور پر 27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،
فیصل بیس 26، اولڈ سٹی ایریا 13.9، جناح ایئرپورٹ
13.2، نارتھ کراچی 13.7 جبکہ اورنگی ٹاون میں 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،
یونیورسٹی روڈ 17، ناظم آباد 18.2، گلشن حدید
22، سرجانی ٹاؤن 12.6 اور کیماڑی میں 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،،قائد آباد
4.5 سعدی ٹاؤن میں 12.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔