حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نےکراچی میں
رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان سےانکےوالدکےانتقال پرتعزیت کی۔۔۔جہانگیرترین نے فنکشنل لیگ
کے سربراہ پیرپگارااور ایم کیو ایم
بحالی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستار سےبھی ملاقات کی ۔۔۔جہانگیرترین کاکہناتھاکہ غریب
دوسرے ملکوں کی مہنگائی نہیں اپنےحالات دیکھتاہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیرترین نے پی ٹی
آئی کےرکن قومی اسمبلی عالمگیرخان سے انکی رہائشی پرملاقات کی ۔۔۔ جہانگیر ترین
نے عالمگیرخان سے انکے والد کے انتقال پرتعزیت کی ۔۔۔ پی ٹی آئی کےسینئیررہنما
جہانگیرترین نےپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر
پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے راجہ ہاوس میں ملاقات کی ۔۔۔ جہانگیر ترین نےایم
کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ ڈاکٹرفاروق ستارسے بھی ملاقات کی۔۔۔ ملاقاتوں میں
کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔۔میڈیاسےگفتگومیں
جہانگیرترین کاکہناتھاکہ غریب کےلیےبنیادی
ضروریات بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔۔۔غریب کودوسرے ملکوں کی مہنگائی سےفرق نہیں
پڑتا۔۔۔غریب دوسرے ملکوں کی مہنگائی نہیں اپنےحالات دیکھتاہے۔