ن لیگ کا منی بجٹ کے معاملے پر حکومتی اتحادی ایم کیوایم سے رابطہ۔ ن
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےامید ہے
ایم کیوایم ہماری گزارشات پر غور کرے گی۔
خالد مقبول صدیقی کہتےہیں ہم حکومت کا حصہ
ہیں لیکن ہمارے عزائم حکومت جیسے نہیں ہیں۔
منی بجٹ کے خلاف اتفاق
رائے پیدا کرنے کا مشن۔ مسلم لیگ ن کا
وفد احسن اقبال کی سربراہی میں ایم کیو ایم
پاکستان کے مرکزی دفتر پہنچ گیا۔
ن
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے۔ منی بجٹ نے غریب
اور میڈل کلاس کی چیخیں نکال دیں۔امید ہے
ایم کیوایم ہماری گزارشات پر غور کرے گی۔
سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی
نے کہا ہم حکومت کا حصہ ہیں لیکن ہمارے عزائم حکومت جیسے نہیں۔جن ٹیکسز سے
عام آدمی متاثر ہوگا،، اس پر سفارشات تیار
کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا ملک اور عوام کے لئے جو بہتر ہوگا،، کریں گے۔ اس معاملے
پر حکومت اور اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے۔