مری برفانی طوفان میں پھنس کر 22 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

مری برفانی طوفان میں پھنس کر 22 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے

تفریح  سے زندگی کے خوبصورت لمحوں کویادگار بنانے کے لیے گئے سیاح زندگی کی بازی ہار گئے

برفانی طوفان میں پھنس کر 22 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ۔

20ب گھنٹے سے جاری برف باری میں پھنسے شہری زندگی کی بازی ہار گئے مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پاک فوج شہریوں کو ہر طرح کی  امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔برف میں پھنسے سیاحوں کا کہناہےکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑٖی رہتی ہے اس وقت ہمیں خوراک سے لیکر محفوظ مقام تک پاک فوج کے جوان ہی منتقل کررہےہیں جن کے ہم ممنون اور مشکور ہیں۔


ریسکیوکے انتظارمیں پھنسے سیاحوں نے موت کے آگے گھٹنے ٹٰیک دیئے لیکن انتطامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں  کی گئی۔


شدید سردی میں ریسکیو کے منتظر افراد اپنی گاڑٰیوں کے شیشے بند کرکے انتظامیہ کا انتطار کرتے رہے کہ ابھی کوئی آئے گا انکی مدد کے لیے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور موت انہیں اپنے پیاروں سے ہمیشہ کےلیے جدا کرکے لے گئ۔