عمران خان غصے میں آکر اسلام آباد جلسےمیں کنٹینرپراستعفی دینےکا اعلان کرسکتےہیں,منظور وسان

عرفان علی عرفان علی

عمران خان غصے میں آکر اسلام آباد جلسےمیں کنٹینرپراستعفی دینےکا اعلان کرسکتےہیں,منظور وسان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت سندھ منظوروسان نے وزیراعظم کے استعیفی' کے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ایک بیان میں منظوروسان نے وزیراعظم کے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں کنٹینر پر استعفی دینے کا اعلان کرسکتے ہیں,کیوں کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اور امپائر سے مدد آنا بھی بند ہوگئی ہےمنظوروسان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کے لئے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دورختم ہوچکا ہے,قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی,اب ہر جگہ سے اپوزیشن کےحق میں فیصلے آرہے ہیں مشیرزراعت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے دن قریب آتے جارہے ہیں عمران خان کے ساتھ دھوکا ہورہا ہے، اس کے اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکاکر رہے ہیں, 24 اور 25 مارچ کے بعد عمران خان کے قریبی ساتھی بھی اس کا فون نہیں اٹھائیں گے, ساتھیوں کو مس کالیں مارتے رہیں گے, مگر کوئی جواب نہیں آئیگا منظوروسان نے دعوا کیا کہ عمران خان کی یہ پہلی حکومت تھی جسے اسٹیبلشمنٹ نے بلکل کھلی چھوٹ دی تھی،مگرعمران خان کو حکومت چلانا نہیں آئی,  سوچا تھا سب کو ساتھ لیکر چلیں گے, آزادانہ احتساب کریں گے, کرپشن ختم کریں گے, عوام کو رلیف دیں گے مگر سب اس کے الٹا ہوا, ایساناکام وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا  منظوروسان کا گورنر سندھ کے بیان پر کہنا تھا کہ جاتے جاتے عمران خان سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوشش کریں گے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوگا، کسی مائی کے لال میں ہمت نہیں ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگائے منظوروسان کا کہن تھا کہ عمران خان کے دور میں صوبوں میں احساس محرومی بڑھی ہے,  سندھ بلوچستان کے لئے غصہ اور پنجاب کے لئے پیار دیکھا گیا ایسا نہیں ہونا چاہئیے, ہمیشہ دیکھا ہے کہ سیاستدان اور وزراعظم کو اقتدار کے آخری سال میں مشکلا ت کا سامنارہا ہے۔.