کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں پولیس اہلکار نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی ہلاک اہلکار نے کشمیر روڈ پر دوران ڈکیتی شاہ رخ کو قتل کیاتھا۔

عرفان علی عرفان علی

قانون کا محافظ ہی قاتل نکلا ،13 جنوری کو کشمیر روڈ پر ماں اور بہن سے ڈکیتی کے دوران شاہ رخ نامی  نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم پولیس اہلکار تھا۔

گلشن اقبال میں گرفتاری کے خوف سے فرزند نامی پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم کی شناخت ممکن ہوئی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھ کر ملزم نے خودکو گولی مارلی۔ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ہلاک ملزم ماضی میں جیل بھی جا چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف بلال کالونی اور بہادرآباد میں ڈکیتی۔منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب مقتول شاہ رخ کے بھائی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ایس ایس پی ایس آئی یو نے ملزم کی تصویر بھیجی تھی جسے میری والدہ اور بہن نے شناخت کرلیا تھا ۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بھائی قاتل انجام کو پہنچا۔

مقتول شاہ رخ کے بھائی جہانزیب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اعلی افسران پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کو پہچانیں اور ان کا احتساب کریں۔