کراچی میں تیزاور گرد آلود ہواوں نے تباہی مچادی۔ کہیں درخت اور پول۔ تو کہیں دیواریں اور چھتیں گریں

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں   تیزاور گرد آلود ہواوں نے  تباہی مچادی۔ کہیں درخت اور پول۔ تو کہیں دیواریں اور چھتیں گریں

کراچی میں   تیزاور گرد آلود ہواوں نے  تباہی مچادی۔ کہیں درخت اور پول۔ تو کہیں دیواریں اور چھتیں گریں۔ موٹرسائیکل سوار بھی گرپڑے۔ دو بچوں سمیت  پانچ  افراد جاں بحق اور  چھ  زخمی ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کے باہر  جماعت اسلامی کےدھرنے کے لئے لگائے  گئے شامیانے بھی  گرگئے۔شہر میں   پینتیس ناٹیکل  مائل کی  رفتار تک    ہوا،،ریکارڈ کی گئی۔


 شہر میں آج موسم نے کروٹ بدلی ،،،اور   دن کے وسط میں تیز ہوائیں چلنےکا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد  ، گلشن معمار، اورنگی ،  سرجانی ٹاون  اور گلبائی    میں دیواریں گرنے سے دو بچوں سمیت پانچ    افراد جاں بحق ہوگئے۔ ناردرن بائی پاس پرموٹرسائیکل سے گرکردوافراد زخمی ہوئے۔ بلدیہ ،مواچھ گوٹھ میں چھت کاکچھ حصہ  گرنے  سے دوخواتین سمیت تین افراد کو چوٹیں آئیں۔   اورنگی ٹاون میں بجلی کا پول گرنے  سے ایک شخص زخمی ہوا۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی   کے علاقے میں درخت تیز  ہوا کے باعث گر گیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کےدھرنے کے لئے لگائے  گئے شامیانے اور لائٹیں بھی  گرگئیں۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر   میں پچیس سے پینتیس  ناٹیکل مائیکل کی رفتار تک،،، ہوا ریکارڈ کی گئی۔   تیز اور گردآلودہوا ئیں چلنے کا سلسلہ  رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق   آج شہر کا درجہ  پچیس  ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا  ۔