سندھ بھرمیں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بچے کو قطرے پلا کر کیا ۔
مہم کے دوران 58 ہزار سے زائد بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔
سال 2022 کی پہلی انسداد پولیو مہم کاافتتاح۔۔۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر
عذراپیچوہو نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاکر کیا۔۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے مطابق مہم
کے دوران 58 لاکھ سے زائد بچوں کو
مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے،، جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے 20 لاکھ
بچے بھی شامل ہیں ۔
ترجمان ای او سی کے مطابق
انسداد پولیو مہم 30 جنوری تک جاری رہے گی۔۔سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک پولیو
کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے
پلارہے ہیں۔