سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر کے ذاتی مفادات پر فیصلے نہیں ہونگے کسی صورت اسپتال بند نہیں ہونے دونگا

عرفان علی عرفان علی

سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر کے ذاتی مفادات پر فیصلے نہیں ہونگے کسی صورت اسپتال بند نہیں ہونے دونگا

سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر کے ذاتی مفادات پر فیصلے نہیں ہونگے کسی صورت اسپتال بند نہیں ہونے دونگا ڈاکٹروں کی جانب سے دھکے دئیے گالیاں دی گئیں سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم شروع کردی گئی

کراچی میں سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول  نےڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان ، سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر سدل ،ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر اجمل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اسپتال میں 130 میڈیکل آفیسرز کی کمی کا سامنا ہے ۔میڈیکل آفیسرز اسپتال کی بنیاد ہوتا ہے کمی کو پورا کرنے کے لئے سو ڈاکٹروں کے لئے محکمہ صحت کو کہا۔ محکمہ صحت نے سو داکٹروں کی بھرتی کی جن  لوگوں کو نوکری نہیں ملی انہوں نے احتجاج کیا وائے ڈی اے سمیت دیگر تنظیموں کو سیکریٹری صحت سے ملاقات کرائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم شروع کردی گئی۔