کراچی میں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی
نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفیں کی تذلیل جتنی پی ٹی آئی نے کی ہے، اس ملک کی تاریخ میں
کسی نے نہیں کی۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہناتھاکہ اصل مسئلہ ریحام
خان کی کتاب ہے، عمران خان صرف مراد سعید کی عزت پچانے کے لئیے پوری ملک کی زباں
بندی کرنا چاہ رہا ہے۔ عمران خان جو کسی
کے جنازی یا عیادت پر نہیں جاتا تھا وہ اگر چوہدری شجاعت کی 40 منٹ عیادت کرے،
جہانگیر ترین سے فون پر عیادت کرے اور کراچی آگر ایم کیو ایم یا جی ڈی اے کے پاس
جارہا ہے تو سمجھ جانا چاہیے کہ ”مختاراں گل ودھ گئی ہے“۔ سعید غنی نے کہاکہ کراچی
سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شروع ہونے والے تاریخی عوامی لانگ مارچ
کی سندھ بھر اور ساؤتھ اور سینٹرل پنجاب میں تاریخی استقبال ہوا ہے، اس بات کو
ثابت کرتا ہے کہ عوام اب عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت سے بیزار ہے اور انشاء اللہ
جلد ہی اس سے نجات حاصل کی جائے گی۔سعید غنی نے کہاکہ آنے والے دن اب اپوزیشن جماعتوں کے ہیں اور
عمران نیازی اور ان کے چول وزراء اب گھبراہٹ سے آگے نکل کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے
ہیں جو آدھے پاگل پن کی نشانی ہے۔