وزیراعظم کا وفاقی وزراء علی زیدی اور شاہ محمود قریشی کو فوری طور
پر اسلام آباد طلب کرلیا۔علی زیدی نے حقوق سندھ مارچ کا اختتام قائد آباد پر ہی
کردیا۔۔۔کہا اسلام آباد سے بڑی خبر آنے والی ہے۔۔۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سندھ کے عوام تیر توڑنے کے لئے تیار ہیں تحریک انصاف
کے کارکنان تیاری کرلیں 2023 کا سال سندھ میں تحریک انصاف کا ہوگا۔
تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ 9 روز بعد قائد آباد میں آختتام پذیر۔
قائد آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
کہا پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں سندھ میں لوٹ مار اور افراتفری میں آضافہ
ہوا۔۔۔۔۔سیاسی پنڈتوں نے بہت وعدے کئے کراچی میں سب سے بڑا بت عمران خان نے توڑ کر
شہر کو آزاد کرایا۔۔۔۔سندھ کے عوام تیر کو توڑنے کے لئے تیار ہیں تحریک انصاف کے
کارکنان 2023 کی تیاری کرلیں یہ سال تحریک انصاف کا ہوگا
شاہ محمودقریشی،کراچی کے باشعورعوام نےدوہزاراٹھارہ میں اپنےووٹ کے
ذریعےبڑے بڑے بت توڑدئیے۔۔۔میں سندھ سے عوام سےملکرآرہاہوں۔۔۔سندھ کےعوام بھی اب
تبدیلی کی طرف جارہےہیں۔۔۔انشاء اللہ مجھےامیدہےکہ دوہزارتئیس کا انشاء اللہ سندھ
کوجوڑنےاورتیرکوتوڑنےکےنتیجےپرختم ہوگا۔
صوبائی صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ میں بلدیاتی قانون میں
ترمیم سمیت مرتضی وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔۔۔کہا ہم قائد
آباد سے آگے جانا چاہتے تھے لیکن وزیر اعظم نے فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا
ہے لہذا قائد آباد پر مارچ کا اختتام کرتے ہیں
علی زیدی،ہم نے چارٹرآف ڈیمانڈپیش کردیاہے۔غیرجانبدارایڈمنسٹریٹرکراچی
سمیت بلدیاتی قانون میں مکمل تبدیلی اورکراچی سمیت سندھ بھرمیں ہونےوالی قاتل
وغارات گری پر جوڈیشل کمیشن کےقیام کاسپریم کورٹ حکم دے۔
تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ کراچی سے شروع ہوکر سندھ کے مختلف
اضلاع میں پڑاؤ کرکے 9 روز بعد کراچی پہنچا