کراچی میں مویشی لمپی بیماری میں مبتلا کیا ہوئے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں  مویشی   لمپی بیماری   میں مبتلا کیا  ہوئے

کراچی میں  مویشی   لمپی بیماری   میں مبتلا کیا  ہوئے ،،،،بیوپاریوں کو جانور فروخت  نا  ہونے کی  فکر لاحق ہوگئی۔ مارکیٹ میں افواہیں  پھیلی تو  شہری  گائے کا گوشت خریدنےسے  کترانے لگے ہیں۔فارمرز  ہی پریشان  نہیں ،،،بیوپاری بھی خریداروں کویقین دلاکرتھک گئےہیں کہ جانوروں کی بیماری عارضی ہے۔محکمہ  لائیواسٹاک کا کہنا ہےکہ جلد ی بیماری کی  ویکسین درآمد کرلی جائےگی

کراچی میں   جہاں  یومیہ منوں گوشت ہاتھوں ہاتھ  بک جاتا ہے۔ایسا کیا ہوا  کہ گائے کے گوشت کی خریداری میں یکدم   غیرمعمولی  کمی آگئی ۔

جی ہاں  یہ کچھ اور نہیں ،،،، جانوروں میں پھیلنے والی   جلدی بیماری لمپی ہے،، جس  کے سبب شہری   گا ئے کا گوشت کھانے سے  ہچکچانے لگے ہیں ۔

بیوپاری کہتےہیں  کہ  شہری پریشان نا ہوں، مویشیوں میں موجود بیماری کیٹل فارم تک محدود ہے،، منڈیوں میں ایسی صورتحال نہیں۔

دوسری جانب فکرمند ڈیری فارمرزنےبھی پریشان ہوکر انتظامیہ سے رابطےشروع کردئیے۔کہتے ہیں  نقصانات سےبچنےکیلئےفوری اورمؤثراقدامات کیےجائیں۔

محکمہ لائیواسٹاک نےبیماری کی تصدیق کرتےہوئےاس سےنمٹنےکی تیاری شروع  کردی۔  ویکسین  کی خریداری کے لئےمختلف ملکوں سے بات  جاری ہے۔

منڈیوں میں جانوروں کی خریداری محدود ہوگئی ہے۔۔ اکثراسٹالزپرجانورموجود ہی نہیں۔۔