سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض لگاکر واپس بھیجے گئے یونیورسٹیز ترمیمی بل اور سول کورٹ بل دوبارہ منظور کرلیے

عرفان علی عرفان علی

 سندھ اسمبلی  نے گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض لگاکر واپس بھیجے گئے یونیورسٹیز ترمیمی بل اور سول کورٹ بل   دوبارہ منظور کرلیے


سندھ اسمبلی  نے گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض لگاکر واپس بھیجے گئے یونیورسٹیز ترمیمی بل اور سول کورٹ بل   دوبارہ منظور کرلیے۔  اس  دوران اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا ۔۔

سندھ اسمبلی  اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایم کیو ایم کےرکن عادل عسکری نے اراکین اسمبلی کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی تجویز دی ۔۔ جواب میں صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے گٹکے اور ماوے کھانے والے اراکین کا بھی ٹیسٹ کروانے کا جوابی مطالبہ کیا۔۔


اراکین اسمبلی کی تکرار

وقفہ سوالات کے بعد ایوان میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کیے جانے والے بل  دوبارہ پیش  کئے  ۔۔ اپوزیشن اراکین نے دونوں بلوں کی مخالفت میں شدید نعرے 

ایوان نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ   ترمیمی بل اور سول کورٹ ترمیمی بل  بالترتیب کثرت رائے سے منظور کر لیئے۔


سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن بولے آج ایوان میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ۔


اسمبلی بزنس مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ۔