کراچی میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر اور اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہوگئے

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر اور اہلکار  سمیت 8افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر اور اہلکار  سمیت 8افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کے واقعات، سرجانی ،میٹھادر،لانڈھی ، بن قاسم اور کورنگی میں پیش آئے

لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ندیم کو شدید زخمی کردیا ،میٹھادر سٹی ریلوے کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے  جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا اور والد کو گرفتار کرلیا،دوسری جانب سرجانی ٹاؤن  مین فائرنگ کے پر اسرار واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے ،کورنگی ناصر کالونی میں بھی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کیا،بن قاسم  نصیر آباد میں بھی ڈاکؤوں نے دوران واردات فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔