پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد


پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیاگیا۔۔۔وفاقی وزیربرائےدفاعی پیداوار زبیدہ جلال خان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔۔۔


پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سےخطاب میں وفاقی وزیر برائےدفاعی پیداوارہ زبیدہ جلال خان نےکہاکہ ساحلی علاقوں خصوصاًبلوچستان کی عوام کی فلاح وبہبودمیں پاک بحریہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔۔انہوں نےخطاب میں کہاکہ  پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ساحلی علاقوں کی ترقی کےلئےبحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔۔۔ ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل زاہدالیاس بھی تقریب میں شریک تھے۔۔۔مہمان خصوصی نےنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالے کیڈٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔۔۔ زبیدہ جلال نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مختلف جاری اور مکمل پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔۔۔