آٹھ ماہ تک ریکارڈ ٹیکس کی وصولی بڑی کامیابی ہے۔ ,چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمداشفاق احمد

عدنان اطہر عدنان اطہر

 آٹھ ماہ  تک ریکارڈ ٹیکس کی وصولی بڑی کامیابی ہے۔ ,چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمداشفاق احمد

چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمداشفاق احمد کا کہنا ہے آٹھ ماہ  تک ریکارڈ ٹیکس کی وصولی بڑی کامیابی ہے۔ سپلائی چین میں بہت جلد روانی آجائے گی۔ تاجروں کی اہم بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔

چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمداشفاق احمد نے فیڈریشن ہاوس  میں تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آٹھ ماہ  تک ریکارڈ ٹیکس کی وصولی کامیابی ہے۔ فروخت کا ڈیٹا  آنے سے فائدہ ہوگا۔ پرتعیش زندگی گزارنے والے  کئی افرادٹیکس نہیں دیتے۔ ٹیکس سلیب مرحلہ وار ہی کم ہوں گے۔چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا تاجروں کی اہم بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا ،،لیکن  بجٹ تجاویز خواہشات سے الگ ہونی چاہیں۔کراچی میں پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہونے کااچھا ردعمل آیا ہے۔ سپلائی چین میں بہت جلد روانی آجائے گی۔