عدالت ہارس ٹریڈنگ کو بند کرے فواد چودھری

عرفان علی عرفان علی

عدالت ہارس ٹریڈنگ کو بند کرے فواد چودھری

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  کا کہناہےکہ سندھ ہاوس میں جو بدبودار عمل ہوا اس کا مداوا نہیں ہوا،عدالت ہارس ٹریڈنگ کو بند کرے،جس طرح ضمیر فروشی ہوئی اسے بند ہونا ضروری ہے

ان کا کہناتھاکہ اٹارنی جنرل نے اہم سوال اٹھایا ہے،اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ ایم این اے کا ووٹ پارٹی کا ووٹ ہے،ابھی اٹارنی جنرل نے بے نظیر بھٹو کے کیس کا ذکر کیا ہے،اسپیکر فیصلہ کریں گے کہ وہ ووٹ گنا جائے گا یا نہیں،فواد چودھری نے کہاکہ یہ کیس پاکستان کی سیاست کی بنیاد ہے،یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آئیں،ان ویڈیوز کو الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ جس طرح ووٹ خریدنے کا اسٹاک ایکسچینج لگا ہوا ہے اس کو روکنا ضروری ہے،میں پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے کر آیا ہوں ،اگر مجھے اختلاف ہوگا تو مجھے مستعفی ہوکر دوبارہ عوام کے پاس جانا چاہئے

وفاقی وزیر حماد اظہر  نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ 2018میں ووٹ عمران خان کو ملے،اب ان ووٹ کو خرید کر یہ لوگ اپنی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

ان کا کہناتھاکہ مجھے امید ہے اس معاملے میں سپریم کورٹ اہم فیصلہ کرے گی،میرا ووٹ میری ذات کو نہیں بلکہ میری جماعت اور اس کے انتخابی نشان کو ملا،سپریم کورٹ کے ججز پر اعتماد ہے وہ آئین کی پاسداری کریں گے،پی ڈی ایم اپنے آپکو جمہوری تحریک کہتی ہے وہ خرید و فروخت کی تحریک ہے