عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہوگی، آصف علی زرداری

عرفان علی عرفان علی

عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہوگی، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد پہنچے تو صحافی نے صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ اب کیا ہوگا ؟
صدر زرداری نے جواب دیا کہ سیاست انتہائی اہم موڑ پر آچکی ہے، اب کیا ہوگا، میں کہتا ہوں کہ انشاء اللہ بہتر ہوگا
ان کاکہناتھاکہ قومی حکومت کے تصور کا سوال نہیں، جو بھی ہوگا وہ اتحادیوں کے ساتھ ہوگااور عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہوگی، اگر اسپیکر نے قراداد پیش نہ ہونے دی توصحافیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے