پیپلزپارٹی کےایم این اے
قادر پٹیل کو بھی گرفتاری کا خطرہ۔ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت کا حفاظتی ضمانت دینے سے انکار۔ درخواست قابل
سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی
کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کی درخواست
ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے قادر پٹیل کی
حفاظتی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا۔ریمارکس دیئے قادر پیٹل ملک میں موجود ہیں۔
اگر گرفتاری کا خطرہ ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔ ملزم
کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اے ٹی سی نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا۔ قادر پٹیل
اے ٹی سی میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی میں اجلاس اور سیاسی مصروف کے
باعث قادر پٹیل اے ٹی سی میں پیش نہیں ہوسکے ۔عدالت نے دہشت گردوں کے علاج کیس میں
عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ
گرفتاری جاری کردیئے۔ وارنٹ گرفتاری واپس
لینے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔ قرار دیا کہ
اسمبلی اجلاس نہیں ہورہا،، تو قادر پٹیل پیش کیوں نہیں ہوئے۔ سندھ ہائی
کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر
دلائل طلب کرلیے۔