کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات رکوانے کا معاملہ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات رکوانے کا معاملہ۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات رکوانے کا معاملہ۔

عدالتی حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو نوٹس جاری  کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد نمبر دو میں غیرقانونی تعمیرات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے  ریمارکس دیئے ایس بی سی اے کا سارا اسٹاف نکمہ ہے، کسی کام کا نہیں ہے۔

رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کو فوری روکنے کا حکم دیا تھا۔

 ایس بی سی اے حکام نے جواب جمع  کرانے کی زحمت تک نہیں کی۔

صاف نظر آرہا ہے کہ  ایس بی سی اے لیگل اسٹاف بھی ملا ہوتا ہے۔

نوٹس موصول ہونے کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو نوٹس جاری  کردیا۔

فیصلے پر عملدرآمد کے کیے فیصلے کی نقول ڈی جی ،ایس بی سی اے کو بھی بھیجنے کا حکم دیا۔