کراچی کےساحل پر پھنسنے والا بحری جہازبندرگاہ سے روانہ ہوگیا۔ ہینگ
ٹونگ کو تین ماہ تیرہ دن بعد ٹگ بوٹ کی
مدد سے لے جایا گیا
کراچی کی بندرگا ہ سے ہینگ
ٹونگ سیون سیون جہاز تین بجکر بارہ منٹ
پر پائلٹ بوٹ ہوا۔ اس کے دس منٹ بعد جہاز
ٹگ بوٹ کی مدد سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔ اس سے پہلے جہاز کو لے
جانے کے لئے ٹگ بوٹس جہاز کے اطراف کھڑے کردیئےگئے ۔ جہاز کو لے جانے کےلئے پہلے
ساڑھے گیارہ اور پھر دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا،، لیکن سمندر میں تیز ہوائیں چلنے کے سبب راونگی کو موخر کرنا
پڑا۔ بالآخر جہاز تین بجکر بائیس منٹ کے قریب کراچی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا۔ بیس اور اکیس جولائی کوہینگ ٹونگ جہازسی ویو کے ساحل
پرآکرپھنس گیا تھا۔