سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے شرجیل انعام میمن

عمران عمران

 سندھ کو پانی  کی شدید قلت کا سامنا ہے ، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ کو حصہ کا پانی دینے کی اپیل کردی ۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کو پانی  کی شدید قلت کا سامنا ہے ، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے ۔  صوبے میں آپباشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی شدید کمی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ  کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے،  ملک کی معیشت کو پہلے ہی چیلینجز کا سامنا ہے، مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔ پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اور آبادگار پریشان ہیں ، فصلوں پر لاگت کے خرچے پورے نہیں ہو رہے ۔

صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ سندھ کو 91 ع معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اور ملک میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث قلت کو صوبوں میں 91 پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔