ڈاکٹر ماہا
مبینہ خودکشی کیس میں عدالت نے نو
اکتوبر کو گواہوں کو طلب کرلیا۔
مقتولہ کے والد اپنا کیس خود لڑیں گے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں
مقتولہ کے والد اور ملزمان
پیش ہوئے۔ملزم جنید اور وقاص کے وکیل
کی عدم حاضری کے باعث سماعت نو اکتوبر تک
ملتوی کردی گئی۔عدالت نے آئندہ
سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ گزشتہ سماعت پر جنیداور وقاص سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی
تھی ۔ استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے
کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کی گئی تھیں۔ ملزم جنید، وقاص اور
تابش سمیت دیگر نے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔ گزشتہ سال انیس اگست کو ڈیفنس سے لیڈی ڈاکٹر ماہا شاہ کی لاش
ان کے گھر سے ملی تھی۔ڈاکٹر ماہا نے مبینہ
طورپر خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی۔