کراچی سے گمشدہ لڑکی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی سے گمشدہ  لڑکی  کے  کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

کراچی سے گمشدہ  لڑکی  کے  کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے قائم مقام آئی جی سندھ سے چارج  لےکراہل افسرکودینےکاحکم دےدیا۔

سندھ حکومت نے اٹھارہ مئی کوڈاکٹرکامران فضل کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کیاتھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ  لڑکی کے کیس میں   قائم  مقام آئی جی سندھ ڈاکٹرکامران فضل سے چارج لینےکاحکم دے دیا۔

عدالتی فیصلےمیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیاگیاہے۔

عدالت نےتحریری حکم نامےمیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  سےڈاکٹرکامران فضل کےعہدے پرموجودرہنےسےمتعلق اہلیت پرسوال کیاہے۔

عدالتی فیصلےمیں کہاگیاہےکہ ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ  اس مسئلے کو ہم انتظامیہ پر چھوڑدیں ۔

عدالت نے قائم مقام آئی جی سندھ  کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کوغیر حقیقی قراردیکرمستردکردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن سے کام دوسرے شخص سے کرانے سے متعلق سفارشات طلب کرلیں۔