بحریہ ٹاون کراچی میں ہنگامہ آرائی کے کیس


بحریہ ٹاون کراچی میں  ہنگامہ آرائی کے کیس

بحریہ ٹاون کراچی میں  ہنگامہ آرائی کے کیس میں  عدالت نے  پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت عدالت میں  ملزم جلال محمودشاہ   نےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی،، جو عدالت نے منظور کرلی۔ملزمان  ڈاکٹرقادرمگسی،جلال محمودشاہ،ریاض چانڈیواورسجاد چانڈیوکی ضمانت میں پانچ  اگست تک توسیع کردی گئی۔ عدالت نے پولیس  کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی۔