"پاکستان کے جو سمندر ہیں وہ صحت مند اور پائیدار سمندری حیات کے لیے مفید ہیں ،",ڈائریکٹر جنرل نیما وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم

عدنان اطہر عدنان اطہر

"پاکستان کے جو سمندر ہیں وہ صحت مند اور پائیدار سمندری حیات کے لیے مفید ہوں،"

ڈائریکٹر جنرل نیما وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم کا یوم بحر کے حوالے سے پیغام

 

ڈائریکٹر جنرل نیما وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم کا یوم بحر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہےکہ نیماکی بھرپورخواہش ہے کہ اس سال عالمی یوم بحر کے عنوان کے ساتھ ساتھ ایسی پالیسی ترتیب دی جائے یواین ڈکیڈ دوہزار اکیس سے دو ہزار30 کے جو اہداف مقررر کئےگئے ہیں  ان کا حصول بھی ممکن ہو۔

مجھے پورا یقین ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ  مل کر ہم اس چیز کو ممکن بنا سکیں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل نیما وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم نے کہاکہ پاکستان کے جو سمندر ہیں وہ صحت مند اور پائیدار سمندری حیات کے لیے مفید ہوں،

ان کا کہناتھاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی آٹھ جون کو  عالمی یوم بحر مناتا ہے۔اس دن منانے کا مقصد سمندری حیات نو کے لیے  اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔سمندر سامان کی نقل حمل ، تجارت، خوراک کی مسلسل فراہمی اور بقائے حیات کے لیے انتہائی اہم ہے۔اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات سے ہمیں اس بات کا موقعہ ملتاہے کہ ہم سمندروں کے درپیش  مسائل کا ادراک کرسکیں اور ایسی مشترکہ ترتیب دے سکیں کہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

قومی ادارہ برائے بحری امور  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز پاکستان کی دیگر میری ٹائم کمیونٹی  کے ساتھ مل کر  ہر سال اس دن کو مناتاہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیما وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعلیم نے کہاکہ ہم نے اسی ماہ سات جون نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسیز اسٹیڈیز اور پرتگال کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان کو درپیش  بحری مسائل کو اجاگر کرناہے۔