مہنگائی کےستائے کراچی والوں کو ایک اور جھٹکا۔
کے
الیکٹرک نے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں چار روپے چھیاسی پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔
کراچی الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ رواں
سال مارچ سے اپریل تک فرنس آئل کی قیمتوں
میں بائیس فیصد اضافہ ہوا۔
اپریل کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مدمیں چار روپے چھیاسی پیسے کا
اضافہ کیا جائے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ
نیپرا عوام الناس میں سماعت کرے اور جانچ پڑتال کے بعدصارفین کے بلوں میں قیمتوں
میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔
نیپرا قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت چودہ جون کو کی جائے گی۔