نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں نو دن کی توسیع ۔

عرفان علی عرفان علی

  نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت  میں نو  دن کی توسیع ۔

 

  نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت  میں نو  دن کی توسیع ۔

 نیب اور ایف آئی اے  کو گرفتاری سے روک دیا گیا۔

بابر غوری کی  گرفتاری پر ان کی بیٹی نے  سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

 عدالت  نے درخواست کی  فوری سماعت  کی استدعا منظور کرلی۔

 درخواست گزار   کے وکیل نے دلائل دیئے  بابر غوری نے نیب ریفرنس میں حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

 اس  کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے نیب ریفرنس اور منی لارڈنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں نو  دن کی توسیع کردی۔

  بابر غوری  کو ،،اس دوران  ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہداہت بھی کردی۔

عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے  روک دیا۔