اسلام آبادمیں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد ، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے وزیر اعظم عمران خان


 اسلام آبادمیں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد ، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے وزیر اعظم عمران خان

 

دفتر خارجہ نے پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کی تصدیق کی ہے اور کہاہےکہ وزرات خارجہ اور متعلقہ سیکیورٹی حکام سفیر اور انکے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔


پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی27 سلسلہ علی خیل  کو اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیااور کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے



 

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاہےکہ دفتر خارجہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں افغانستان کی بیٹی پر ٹیکسی میں سوار ہوتے ہوئےحملہ کیاگیا انہوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیر داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اب سے کچھ دیر بعد وفاقی وزیر داخلہ معاملے پر اہم پریس کانفرنس کریینگے۔

وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کو گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس واقعے پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے کی مذمت کے ساتھ ملزمان کو سخت اور کڑی سزا کا بھی مطالبہ کیاگیاہے۔