ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ڈبل ون، ڈبل ٹو کی تزئین نو اور اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

ایڈمنسٹریٹر کراچی  مرتضی وہاب  نے فیڈرل بی ایریا بلا ک  سولہ میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز  میں  ڈبل ون، ڈبل ٹو کی  تزئین نو اور  اپ گریڈیشن کا افتتاح  کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  مشکل وقت میں ذمہ دار لیڈر قوم کو اکٹھا کرتے ہیں،،

لیکن ایک لیڈر کہتا ہے  میں چندہ جمع نہیں  کروں گا ،،کیوں کہ وہ  صحیح جگہ نہیں خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، حکومتیں بنتی رہیں گی لیکن اس وقت لوگوں کی مدد کریں۔

سندھ حکومت کی ساری توجہ  سیلاب متاثرین کے ریلیف پر ہے۔